Thursday 22 February 2018

 فروری 22 یومِ وفات مولانا ابوالکلام آزاد رح



”مولانا ابوالکلام آزاد عربی تہذیب کی اُردو تصویر تھے مہادیو ڈیسائی مولانا ابوالکلام آزاد کو مغلئ تہذیب کا اُجلا نقش کہتے ہیں۔ لیکن وہ مغلئ تہذیب سے کہیں زیادہ عربی تہذیب کی اُردو تصویر ہیں۔ وہ دھلی مرحوم کے نہیں بغداد مرحوم کے انسان تھے۔
 جب مسلمانوں کا وہاں طوطی بولتا تھا اور بغداد اس دَور کی متمدن دنیا میں عروس البلاد تھا۔ وہ امویوں کے دمشق، عباسیوں کے بغداد اور مغلوں کی دھلی میں ہوتے تو ان کا وجود اس قرن یا عہد کے لیے مایہ ناز ہوتا۔ وہ انسانی قامت میں ڈھلی ہوئی تاریخ کی ایک عظیم سچائی ہیں۔“
مولانا ظفر علی خان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Tuesday 13 February 2018


ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے
جو دل پہ گذرتی ھے رقم کرتے رہیں گے

اسباب غم عشق بہم کرتے رہیں گے
ویرانئ دوراں پہ کرم کرتے رہیں گے

ہاں تلخئ ایام ابھی اور بڑھے گی
ہاں اہل ستم مشق ستم کرتے رہیں گے

منظور یہ تلخی یہ ستم ہم کو گوارہ
دم ہے تو مداوائے الم کرتے رہیں گے

باقی ہےلہو دل میں تو ہر اشک سے پیدا
رنگ لب و رخسار صنم کرتے رہیں گے

اک طرز تغافل ہے سو وہ ان کو مبارک
اک عرض تمنا ہے سو ہم کرتے رہیں گے

فیض احمد فیض

ان کا جشنِ سالگرہ اک مجمعِ رنگیں میں وہ گھبرائی ہوئی سی​ بیٹھی ہے عجب ناز سے شرمائی ہوئی سی​ آنکھوں میں حیا، لب پہ ہنسی آئی ہوئی س...